ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں تاریخی کمی کا خدشہ، ورلڈ بینک نے اعداد و شمار جاری کر دیے

datetime 24  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ورلڈ بینک نے دیار غیر سے بھیجی جانے والی رقوم میں تاریخی کمی کا خدشہ ظاہرکردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ورلڈبینک نے بیرون ملک مقیم افراد کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں تاریخی کمی کا خدشہ ظاہرکردیا ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے ترسیلات پرانحصارکرنے والے ملکوں کومشکلات کا سامنا ہوگا۔

عالمی سطح پرترسیلات میں 445 ارب ڈالرکمی کا سامنا ہوگا جب کہ گلوبل ترسیلات 19.7 فیصد کم رہیں گی۔ورلڈ بینک کے مطابق کورونا وبا سے امریکا، برطانیہ، یورپ اور خلیجی ریاستوں سے ترسیلات زیادہ متاثرہوں گی۔ جنوبی ایشیا کے ملکوں کی ترسیلات 22 فیصد تک کم رہنے کا خدشہ ہے جس کے بعد 2020 میں جنوبی ایشیا کیکارکنوں کی ترسیلات 109ارب ڈالر تک رہنے کا امکان ہے۔ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ ترقی پزیرملکوں کے لیے ترسیلات لائف لائن ہیں، قوانین سے پاکستان، افغانستان کیلیے ترسیلات کی سروس کی لاگت میں اضافہ ہوگا، اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کوسرمائے کی فراہمی کی روک تھام سے متعلق قوانین سے ترسیلات کی سروس کے خدشات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ 2019 میں جنوبی ایشیا کے ملکوں کی ترسیلات میں 6 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…