اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کے ملازمین سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ، ہڑتال ختم

datetime 24  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین نے انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کردی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کی انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کیلئے مراعات کااعلان کردیا گیا ہے، ڈیلی ویجز ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 15000سے بڑھا کر17500 کردی گئی ہے جبکہ رمضان ریلیف پیکج کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطوراعزازیہ کی بھی

منظوری دے دی گئی ہے۔قبل ازیں یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ اور ملازمین کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین یونین نے شٹرڈاؤن ہڑتال کرتے ہوئے اسلام آباد کے تمام یوٹیلٹی سٹورز بند کر دیئے ۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے میلوڈی، بہارہ کہو، کراچی کمپنی سمیت تمام بڑے سٹور بند رہے۔ یونین نے اعلان کیا کہ جب تک تمام مطالبات منظور نہیں ہوتے سٹورز بند رکھے جائیں گے، یوٹیلیٹی سٹور انتظامیہ جان بوجھ کر ہمارے مطالبات منظور نہیں کر رہی۔صدرآل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی اسٹورز سید عارف شاہ نے کہاکہ تمام مطالبات منظور ہونے تک ملک بھر کے اسٹورز نہیں کھولیں گے۔عارف شاہ کے مطابق حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹور ورکرز کو کورونا بحران میں کام کرنے پر اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا، ساتھ ہی ورکرز کے لیے حفاظتی سامان دینے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا جو پورا نہیں ہوا۔صدر آل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی اسٹورز سید عارف شاہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم عمران خان ہمارے مسائل کے حل کے فوری احکامات جاری کریں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…