جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

رمضان المبارک کی آمد! منافع خور پھر سرگرم ہو گئے ، عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا ، حکومتی ایس او پیز کی دھجیاں اڑا رکھ دیں گئیں

datetime 24  اپریل‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں نے اشیائے خوردونوش کی بڑے پیمانے پر خریداری کی اور خریداروں کے بہت زیادہ رش کے باعث حکومت کے جاری کردہ تمام ایس اوپیز کو عوام نے ہوا میں آڑادیا۔جبکہ 6فٹ کے فاصلے پر ایک دوسرے سے دوری کا بھی کوئی خیال نہیں رکھا گیا۔ حکومت کا کمزور اور بوسیدہ پرائس کنٹرول میکنزم بھی اس موقع پر دم توڑ گیا۔

جس کے سبب اشیائے خورد نوش اشیائے خوردونوش۔اشیائے صرف اور سبزی وفروٹ کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔کھجلہ و پھینی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 سے سو روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ۔جبکہ اس دوران گائے۔بکرئے اور مرغی کے گوشت دکانداروں نے زیادہ خریداری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مانی قیمت فروخت کیا،ہفتے کو پہلے روزے کے سبب جمعرات اور جمعہ کو مارکیٹوں، بازاروں پر بہت زیادہ غیر معمولی خریداروں کا رش دیکھنے میں آیا۔ایک دکان پر بیک وقت 10 سے 20 افراد جوڑ کر خریداری کرتے رہے۔اس موقع پر نہ پولیس نظر آئی نہ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے نظر آئے۔حکومت سندھ کے محکمہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز اور مقامی انتظامیہ کا کوئی افسر بازاروں قیمتوں چیک کرنے یا کنٹرول کرتے نظر نہیں آیا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…