پشاور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاہے کہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور پٹرول کی نئی قیمتیں 50/- روپے فی لیٹر مقرر کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے
جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی پشاور سے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تیل کی عالمی منڈیوں میں امریکی تیل کی قیمتیں صفر سے بھی نیچے منفی میں چلی گئی ہیںجب کہ خلیج میں تیل یعنی کروڈ آئل کی قیمت 20/- ڈالرفی بیرل سے تک پہنچ چکی ہیں اس صورت حال میں حکومت پاکستان عوام کو 97/- روپے فی لیٹر پٹرول فروخت کر کے پاکستانی عوام سے 80/- روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے جو کہ عوام کے ساتھ سرا سر نا انصافی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پٹرول کی قیمتیں کم کر کے/- 50 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے۔