کراچی (این این آئی) سونے کی فی تولہ قیمت مزید1600روپے کی کمی سے94ہزار700روپے کی سطح پر آ گئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت16ڈالرکی نمایاں کمی سے 1666ڈالر ہوگئی جس کے باعث مقامی طور پر فی تولہ سونے کی قیمت 1600روپے کی کمی سے 94700روپے اور10گرام سونے کی قیمت1372روپے کی کمی سے81190روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے کی کمی سے940روپے ہوگئی۔واضح رہے کہ
لاک ڈاون کے باعث مقامی بلین مارکیٹ اور صرافہ مارکیٹیں بند ہیں ۔واضح رہے کہ سونافی تولہ قیمت 1لاکھ 600تک پہنچ گئی تھی ۔ جبکہ دوسری طرفقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور انٹر بینک میں 1.50روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 2روپے کی کمی سے ڈالر161.50روپے کی سطح پر آگیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید1.50روپے کی کمی سے163روپے سے گھٹ کر161.50روپے اور قیمت فروخت1.70روپے کی کمی سے163.50روپے سے گھٹ کر161.80روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید2روپے کی کمی سے162.50روپے سے گھٹ کر160.50روپے اور قیمت فروخت163.50روپے سے گھٹ کر161.50روپے ہوگئی۔ دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید170روپے سے گھٹ کر169روپے اور قیمت فروخت172روپے سے گھٹ کر171روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید196روپے سے گھٹ کر191 اور قیمت فروخت198روپے سے گھٹ کر193روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید41روپے سے گھٹ کر40.40روپے اور قیمت فروخت 41.50روپے سے گھٹ کر40.80روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.50روپے سے گھٹ کر41.50روپے اور قیمت فروخت 43روپے سے گھٹ کر42روپے ہوگئی۔