لاہور( این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران امریکہ پاکستانی مصنوعات درآمدکرنے والا سب سے بڑاملک رہااوراس کے بعدسب سے زیادہ پاکستانی برآمدات چین اورپھربرطانیہ کوکی گئیں۔ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران امریکہ کو کل 2ارب 75کروڑ 50 لاکھ ڈالرمالیت کی
برآمدات کی گئیں جوڈھائی فیصد سے زائد کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔اسی طرح چین کو1ارب 17کروڑ90لاکھ سے زیادہ مالیت کی برآمدات کی گئیں جو تقریباً دوفیصداضافہ ظاہر کرتی ہیں۔برطانیہ تیسرابڑاملک رہاجہاں 1ارب 14کروڑڈالرسے زائدمالیت کاپاکستانی مال برآمد کیاگیا۔