اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کورونا وائرس کیخلاف جنگ۔۔۔عالمی بینک کا پاکستان کیلئے انتہائی اہم فیصلہ ،مزید کتنے ارب ڈالرز دینے کا اعلان کردیا

datetime 13  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بینک نے پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ایک ارب ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔عالمی بینک کے مطابق ایک ارب ڈالرز فراہم کرنے کے لیے کام کرنا شروع کر دیا ہے اور یہ رقم صحت، ماحولیات اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبے میں خرچ کی جائے گی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی پہلے ہی منظوری دی جا چکی ہے جس میں سے 15 کروڑ ڈالرز میڈیکل آلات خریدنے کے لیے

استعمال کیے جائیں گے جبکہ 5 کروڑ ڈالر احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ بینک نے پاکستان کے بارے میں رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ رواں سال پاکستان کی مجموعی پیداوار میں ترقی کی شرح منفی رہے گی تاہم 2021 میں اس میں واپس بہتری آنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث معاشی سرگرمیاں بھی مانند پڑگئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…