ایف بی آر نے 12 شعبوں میں جدید ترین الیکٹرانک رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا

12  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے 12 شعبوں میں جدید ترین الیکٹرانک رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا۔ اتوار کو ایف بی آر نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیلئے آن لائن انٹیگریشن قوانین کا مسودہ جاری کر دیا،ہوٹل ریسٹورنٹس، بیوٹی پارلرز، ٹرانسپورٹ، کوریئر سروسز ، نجی ہسپتال، میڈیکل پریکٹشنرز، لیبارٹریز، فارمیسیز، چارٹرڈ اکاونٹنٹس کی مانیٹرنگ ہوگی ،

ہیلتھ کلب، جمز، فٹنس مساج سینٹرز، فوٹو گرافرز بھی الیکٹرانک ڈیوائس سسٹم سے منسلک ہونگے ،کراچی سمیت 8 بڑے شہروں میں ان شعبوں کے کاروبار کی الیکٹرانک مانیٹرنگ ہوگی، لاہور، اسلام آباد. راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، پشاور، گوجرانوالہ بھی شامل ہیں ، 4500 مربع فٹ سے زائد ائر کنڈیشنڈ ہوٹلز اور ریسٹورنٹ پر اطلاق ہوگا،1500 روپے معائنہ فیس وصول کرنے والے ڈاکٹر اور پریکٹشنرز کو رجسٹریشن کرانا ہوگی، ائرکنڈیشنڈ بس سروس والی کمپنیوں پر بھی اطلاق ہوگا،موٹلز، گیسٹ ہاوسسز، میریج ہال، مارکی، کلب، اور ریس کلب کی رجسٹریشن ہوگی، کوئیر اور گارگو سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں، بیوٹی پارلر، بیوٹی کلینکس بھی زد میں آئیں گے،پلاسٹ اور کاسمیٹک سرجری کی خدمات فراہم کرنے والوں پر اطلاق ہوگا، میڈیکل ڈائیگناسٹک لیبارٹریز کے نیٹ ورک پر اطلاق ہوگا، ایکسرے، سی ٹی سکین، ایم آر آئی، لیبارٹریوں، 1000مربع فٹ سے زائد ایریا والے ہیلتھ کلب اطلاق ہوگا، جمازیم ، فیزیکل فٹنس کلب چلانے، سوانا مساج سینٹرز چلانے والی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوگی، فوٹوگرافی کی خدمات فراہم کرنے والے کمپنی پر بھی اطلاق ہوگا،جیولرز وکلاء اور ریئل اسٹیٹ ڈیلرز کو دوسرے مرحلے میں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…