لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماداظہرنے کہاہے کہ حکومت نہ صرف بیروزگار اور ضرورت مند لوگوں کومالی مدد فراہم کررہی ہے بلکہ یومیہ اجرت پرکام کرنے والے محنت کشوں کے لئے روزگارکی فراہمی کے تناظرمیں تعمیراتی صنعت بھی کھول رہی ہے۔
ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ حکومت لاک ڈائون کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیا ء کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ طے شدہ قواعدوضوابط کے مطابق صوبوں کی مشاورت سے چھوٹی صنعتیں بھی بتدریج کھولی جائیں گی۔