اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سی پیک کے تحت (آج) منگل کو دو نئی مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاکہ مفاہمت زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کیلئے کی جائے گی۔ اسد عمر نے کہاکہ مفاہمت کی
یاداشتوں پر پاکستان اور چین کے درمیان دستخط بیجنگ میں ہوں گے ، سی پیک معاہدہ اب انفراسٹرکچر سے اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہوگا ۔اسد عمر نے کہاکہ سی پیک کا نیا مرحلہ باہمی تعاون اور شراکت کو مزید وسعت دے گا ، نئے معاہدوں سے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز ہوگی ۔