ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

کرونا وائرس نے انسانوں کے بعد دنیا بھر کی معیشتوں کو بھی نگلنا شروع کر دیا، پاکستان سمیت دنیا بھر کی مارکیٹس کو کرونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

datetime 15  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کرونا وائرس نے انسانوں کے بعد دنیا بھر کی معیشتوں کو بھی نگلنا شروع کر دیا۔پاکستان سمیت دنیا بھر کی کاٹن مارکیٹس کو کرونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا،بیشتر یورپی ممالک کی جانب سے کاٹن پراڈکٹس کے خریداری آرڈرز معطل یا منسوخ ہونے سے پاکستانی برآمدات میں ریکارڈ اضافے کا خواب چکنا چور ہونے کا خدشہ۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ ابتدائی طور پرصرف چین میں کرونا وائرس کے باعث اسکی کاٹن برآمدات متاثر ہونے سے اسکے برآمدی آرڈرز پاکستان کو ملنا شروع ہو گئے تھے اور پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان نے بیرون ملک سے مزید روئی کی درآمدات بھی شروع کر دی تھیں جس سے توقع ظاہر کی جا رہی تھی کہ اس سے پاکستانی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ سامنے آئے گا مگر پچھلے چند روز سے بیشتر یورپی ممالک میں کرونا وائرس کے شدید حملے کے باعث ان ممالک کی جانب سے کاٹن پراڈکٹس کے خریداری آرڈرز کی معطلی یا منسوخی کا سلسلہ شروع ہونے سے پاکستانی برآمدات بھی شدید متاثر ہونے کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ برآمدی آرڈرز کی منسوخی سے پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان نے بھی روئی درآمدی آرڈرز منسوخ کرنا شروع کر دیئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مندی کے باعث بعض ٹیکسٹائل ملز مالکان نے جننگ فیکٹریوں سے خریدی گئی روئی کی ادائیگیاں بھی مؤخر کر دی ہیں جس سے جننگ فیکٹری مالکان کے معاشی بحران میں مبتلا ہونے کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…