اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز پر کریش کر گئی، 2 ہزار 100 پوائنٹس کی کمی سے 36 ہزار پوائنٹس پر ٹریڈنگ ہونے لگی۔ انٹر بینک میں ڈالر 80 پیسے اضافے کے بعد 155 روپے 5 پیسے کے ریٹ پر ٹریڈ ہونے لگا.نجی ٹی وی کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان ہے، انڈیکس میں 2 ہزار ایک سو پوائنٹس کی کمی
ہوئی اور 100 انڈیکس 36 ہزار 112 پوائنٹس تک گر گیا۔ دوسری جانب ڈالر کی قدر میں 80 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر 155 روپے 5 پیسے پر ٹریڈنگ ہونے لگا۔بتایا گیا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر اس سے بڑی مندی کبھی نہیں ہوئی جو 5.83 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی شدید منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے ۔