پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

چین کے منسوخ شدہ آرڈرز پاکستان کو ملنے لگے ، زرمبادلہ ذخائر میں کتنا بڑا اضافہ ہو گیا ؟ اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

datetime 3  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث چین کے منسوخ ہونے والے آرڈرز پاکستان کو مل رہے ہیں۔پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو مانیٹری پالیسی اور مہنگائی پر بریفنگ دی۔رضا باقر نے کہا کہ جولائی سے

زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے 9 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ،ذخائر بڑھتے رہے تو عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سمیت کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے چین کے آرڈر منسوخ ہو رہے ہیں اور چین کے منسوخ آرڈر اب پاکستان کو مل رہے ہیں جب کہ پاکستان کو چین سے سپلائی بھی متاثر ہورہی ہے، ایران میں کورونا وائرس کے بھی منفی اثرات یہاں آسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈالر 162 سے 155 روپے کی سطح پر آچکا ہے جب کہ مہنگائی میں 2 فیصد کمی آگئی ہے اور یہ مزید کم ہوگی، رواں مالی سال مہنگائی 11 سے 12 فیصد رہے گی،مہنگائی مزید کم ہونیسے شرح سود میں بھی کمی آئے گی۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف معاشی اصلاحات میں شراکت دار ہے، آئی ایم ایف سے بات چیت کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پرہوتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ زرمبادلہ ذخائر برآمدات میں اضافے سے بڑھیں، لوگ فارن کرنسی اکاؤ نٹس روپے میں منتقل کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…