ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

کرونا وائرس نے عالمی منڈی میں تیل مزید سستا کر دیا، پاکستان میں بھی نمایاں کمی ہونے کا امکان

datetime 2  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین سے باہر مزید ممالک میں وائرل پھیلنے کے ساتھ ہی تیل کی قیمت میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ عالمی سطح پر طلب میں مزید کمی بتائی جارہی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ سے ایگزون اور شیورون جیسی بڑی آئل کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اچانک کمی دیکھی گئی جبکہ چھوٹی کمپنیوں کی جانب سے نوکریوں میں کمی کی جارہی ہے۔

چین سے باہر حالیہ دنوں میں وائرس کے سیکڑوں نئے کیسز سامنے آئے ہیں کووڈ-19 بیماری کا سبب بنتے ہیں۔واضح رہے کہ میکسیکو، بیلاروس، لتھوانیا، نیوزی لینڈ، نائیجیریا، آذربائیجان، آئس لینڈ اور نیدرلینڈ میں پہلے کیسز سامنے آنے کے بعد اس وائرس سے متاثرہ ممالک کی تعداد 60 کے قریب پہنچ گئی ہے۔دنیا بھر میں 88 ہزار سے زائد افراد اس بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔آئل انڈسٹری کے تجزیہ کاروں کو خوف ہے کہ اس کی وجہ سے زیادہ سفری پابندیاں سامنے آئیں گی جس سے مزید کم تیل کا استعمال ہوسکتا ہے۔ایس اینڈ پی گلوبل پلیٹس میں ریفائننگ اور زراعت کے سربراہ کلاڈیو گلیمبرٹی نے کہا کہ یہ خدشہ شروع سے ہی تھا کہ یہ وائرس صرف چین میں ہی نہیں رہے گا۔انہوں نے کہاکہ چند کیسز میں پورے پورے شہر ہیں اور چند علاقے اس وقت لاک ڈاؤن میں ہیں اور جب آپ لاک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہیں تو لوگ گھر سے کام کرتے ہیں، فیکٹریاں بند ہوجاتی ہیں، لوگ سفر نہیں کرتے ہیں جس سے تیل پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔فروری کے وسط میں تیل کی قیمتوں میں ڈرامائی کمی دیکھی گئی تھی تاہم چین میں وائرس کے نئے کیسز کی تعداد کم ہونے کے بعد وہ واپس بڑھ رہی تھی تاہم گزشتہ ہفتے وائرس کے دنیا بھر میں پھیلنے کی رپورٹس کے بعد قیمتوں میں دوبارہ کمی کے دیکھی جارہی ہے۔امریکی خام تیل کا بینچ مارک رواں ہفتے کے دوران 16 فیصد گر گیا جو کاروباری ہفتے

کے آخری روز 44.76 ڈالر فی بیرل پر آکر رکا دوسری جانب برینٹ کروڈ میں 14 فیصد کی کمی سے جولائی 2017 کے بعد سے اپنی نچلی سطح پر آگیا جو گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 50.52 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔یکم مارچ سے پاکستان میں بھی حکومت نے قیمتیں کم کر دی ہیں لیکن عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید گرنے سے پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں کمی ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…