پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 21 فیصد تک گر گیا

datetime 23  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 21 فیصد تک گر گیا جبکہ خام تیل کے درآمدی بل میں بھی 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رواں مالی سال کے پہلے 7مہینوں میں پاکستان کا پیٹرولیم گروپ کا درآمدی بل 17.91 فیصد کمی سے 7 ارب 13کروڑ ڈالر رہا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 21.83 فیصد گر گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے 7مہینوں میں پٹرولیم گروپ کی

مد میں 7 ارب 13 کروڑ ڈالر کی درآمدات ہوئیں جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 8 ارب 68 کروڑ ڈالر تھیں۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 3 ارب ایک کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ سال اس عرصے میں 3 ارب 85 کروڑ ڈالر تھا۔ رواں مالی سال 7ماہ میں خام تیل کی درآمدات 2 ارب 8 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کا خام تیل درآمد کیا گیا تھا۔ایسے ہی رواں مالی سال کے 7ماہ میں ایک ارب 85کروڑ ڈالر کی ایل این جی درآمد ہوئی جو گزشتہ سال اس عرصے میں ایک ارب 97کروڑ ڈالر درآمد ہوئی تھی۔جولائی سے ستمبر تک 18کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی ایل پی جی درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ سال سات ماہ میں 15کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی ایل پی جی درآمد ہوئی تھی۔ ‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…