پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

جولائی سے جنوری کے دوران پاکستان نے 6 ارب ڈالر کاقرض لیا جانتے ہیں یہ قرض گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں کتنے فیصد زائد ہے؟

datetime 22  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ(جولائی 2019تاجنوری2020)کے دوران وفاقی حکومت نے مجموعی طور پر6 ارب ڈالر کا قرض حاصل کیا،جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 138 فیصد زائد ہے، اس میں سے زیادہ تر رقم ایشیائی ترقیاتی بینک اور چین کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اے ڈی بی اور چین کی جانب سے ملنے والی رقم سے پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں مدد ملی۔ وزارت برائے معاشی امور کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بین الاقوامی اداروں یعنی اے ڈی بی اور دیگر دوست ملک کی جانب سے ہاکستان کو 6 ارب 10 کروڑ قرض فراہم کیا گیا ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں پاکستان نے 2 ارب 50 کروڑ ڈالرقرض لیا تھا جبکہ وزارت مالیات نے گزشتہ ماہ بتایا تھا کہ حکومت نے گزشتہ چھ ماہ میں عالمی اداروں کو 3 ارب 80 کروڑڈالر قرض واپس کیا ہے۔ذرائع کے مطابق 6 ارب ڈالر قرض کے علاوہ اس سات ماہ کے عرصے میں 3 ارب 32 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حکومتی بانڈز میں کی گئی ہے۔ 6 ارب ڈالر کا حاصل کردہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ کے دوران مقرر کردہ قرض کے 12 ارب 60 کروڑ ڈالر ہدف کا 47 اعشاریہ 7 فیصد بنتا ہے تاکہ کرنٹ اکائونٹ کا خسارہ اور قرضوں کی اقساط ادا کی جاسکے۔عالمی مالیاتی فنڈ نے تخمینہ لگایا تھا کہ حکومت کو رواں برس 27 ارب 30 کروڑ ڈالر مالی ضروریات کے لیے درکار ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…