کورونا وائرس‘ ایشیا کی فضائی کمپنیوں کا اربوں کا نقصان بین الاقوامی کمپنیوں کے اربوں کے خسارے کا شکار

21  فروری‬‮  2020

بیجنگ (این این آئی)ایشیا کی فضائی کمپنیوں کو کورونا وائرس کے باعث 27 ارب ڈالر سے زیاد نقصان کا خدشہ ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق متاثر ہونے والی فضائی کمپنیوں میں سے بیشتر کا تعلق چین سے ہے۔انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) نے ابتدائی نقصانات کا اندازہ لگاتے ہوئے رپورٹ شائع کی ہے جس کے تحت چین کی اندرون ملک چلنے والی ہوائی کمپنیوں کو

12.8 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔آئی اے ٹی اے کے اندازے کے مطابق لوگوں کی آمد و رفت میں کمی کے باعث چین کی فضائی کمپنیوں کے آپریشنز میں 80 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔جبکہ رواں سال میں ایشیا کے ممالک میں سفر کرنے والوں کی تعداد میں 8 فیصد کمی متوقع ہے۔آئی اے ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل الیگزنڈر نے کہا ہے کہ ’فضائی کمپنیوں کے لیے یہ سال انتہائی مشکل ہوگا، تیل کے اخراجات میں کمی سے نقصان کا ازالہ ہونے میں مدد ملے گی۔ایشیا کے علاوہ دیگر بین الاقوامی ہوائی کمپنیوں کے 1.5 ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔ ایئر فرانس کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل تک کمپنی کو تقریباً 200 ملین ڈالر کا نقصان ہوگا۔دوسری جانب جرمنی نے بھی تجارتی اہداف کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث جرمنی کی برآمدات متاثر ہوئی ہیں۔چین کی جرمنی کے ساتھ سب سے زیادہ تجارت ہوتی ہے اور جرمنی میں بننے والی مصنوعات کی چین میں بے حد مانگ ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…