جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی، اسٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی

21  فروری‬‮  2020

کراچی(این این آئی) رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ جولائی تا جنوری کے دوران جاری کھاتوں کے خسارے میں 72 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے کا حجم 9.48 ارب ڈالر تھا جو رواں مالی سال کم ہوکر2.65 ارب ڈالر تک گرگیاہے۔ جنوری میں حسابات جاریہ کے خسارے میں 36 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جنوری 2020 میں حسابات جاریہ کے خسارے میں 555 ملین ڈالر کی کمی دیکھنے

میں آئی،گزشتہ سال جنوری میں حسابات جاریہ کا خسارہ 865 ملین ڈالر تھا۔7ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 36.55 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اشیا کی تجارت میں توازن کا حجم 11.64 ارب ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں تجارتی خسارے کا حجم18.35ارب ڈالر رہاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اسی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرکا حجم 13.3 ارب ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم 12.77 ارب ڈالررہاتھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…