کراچی(این این آئی)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے ترسیلات زرمیں اضافہ پاکستانی بینکوں کیلئے مثبت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ2018 میں ترسیلات زروصول کرنی والے ممالک میں پاکستان کا7واں نمبرہے ، ترسیلات زر میں مزید اضافہ متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان سے متعلق رپورٹ رپورٹ جاری کی ہے ، جس میں کہا گیا ہے ترسیلات زرمیں اضافہ پاکستانی بینکوں کیلئے مثبت ہے، ترسیلات زرمیں رواں مالی سال اوسط4 فیصد
ماہانہ اضافہ ہورہا ہے۔موڈیزکی رپورٹ کے مطابق 2018 میں ترسیلات زروصول کرنے والے ممالک میں پاکستان کا7واں نمبرہے ، ترسیلات سے ہائوس ہولڈ ڈپازٹس میں اضافہ ہوا، جو پاکستانی بینکوں کیلئے مثبت ہے، ڈپازٹس میں اضافہ بینکوں کے منافع اور سیالیت کوبہتربنانے کاباعث بنے گا۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پرسنل فنانسنگ کے حصول کارجحان کم ہونے باعث پاکستانی بینکوں کے منافع میں آہستہ آہستہ اضافہ ہوگا جبکہ پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان کی ترسیلات زرمیں مزید اضافہ متوقع ہے۔