پاکستان کی آبادی بیس کروڑ سے زیادہ ہے جس میں ساٹھ فیصد کی عمر تیس سال سے کم ہے ،پاکستان دنیا میں دودھ، آم اور کھجوریں ، گندم، گنا اور کاٹن پیدا کر نے وال ممالک میں کونسے نمبر پر ہے؟ جانئے

  جمعہ‬‮ 14 فروری‬‮ 2020  |  7:33

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی بیس کروڑ سے زیادہ ہے جس میں ساٹھ فیصد کی عمر تیس سال سے کم ہے ،پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ دودھ، چھٹے نمبر پر آم اور کھجوریں ،آٹھویں نمبر پر گندم، پانچویں نمبر پر گنا اور چوتھے نمبر پر کاٹن پیدا کر نے والا ملک ہے۔ جمعہ کو پاکستان ترکی بزنس فورم کا آغاز کرتے ہوئے سیکرٹری تجارت نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع مو جو د ہیں۔ پاکستان کی آبادی 20 کروڑ سے زیادہ


ہے جس میں 60 فیصد کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ دودھ، چھٹے نمبر پر آم اور کھجوریں ،آٹھویں نمبر پر گندم ، پانچویں نمبر پر گنا اور چوتھے نمبر پر کاٹن پیدا کر تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کے لئے دوستانہ ماحول موجود ہے۔

موضوعات: