کراچی(این این آئی) معاشی جرائم کے باعث ہرسال 3.5 کھرب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوتا ہے جو برطانیہ کی جی ڈی پی سے زیادہ ہے۔بین الاقوامی سطح پر معاشی جرائم کے باعث ہرسال 3.5 کھرب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوتا ہے جو برطانیہ کی جی ڈی پی سے زیادہ ہے۔
ان معاشی جرائم کے نتیجے میں لا تعداد افراد اپنی بچتوں، ملازمتوں اوربعض اوقات اس سے بھی زیادہ سے محروم ہوجاتے ہیں۔دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاونٹنٹس اور ارنسٹ اینڈ ینگ کی مشترکہ رپورٹ میں کاروباری اداروں کو درپیش جدید ٹیکنالوجی کے ماہر حملہ آوروں کی جانب سے خلاف ورزی سے دفاع جیسے چیلنجوں کا تذکرہ بھی کیاگیاہے۔ریسرچ میں شامل پینل کے مطابق اب بھی ایک ایساریگولیٹری ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے جومالی جدت کو اعانت فراہم کرنے کے ساتھ صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے خطرات بھی کم کرے۔ پالیسی سازوں اور ریگولیٹرز کو لازما ٹیکنالوجی کے شعبے میں پائی جانے والی سست روی پر قابو پانا چاہیے اورخاص طور پر جہاں قانون سازی اور ٹیکنالوجی کافی حد تک ایک دوسرے کے ساتھ موجود ہیں۔