بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

سونے کی قیمت ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، روپیہ بھی امریکی ڈالرکے مقابلے میں تگڑا ہو گیا

datetime 30  جنوری‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روزفی اونس قیمت میں 9ڈالرکا اضافہ ہوا جس کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا300روپے مہنگا ہوکرپھر91500روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت9ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر 1580ڈالر ہوگئی

جسکے باعث کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے91500 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 256روپے کے اضافے سے78446روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اوردس گرام کی قیمت 857روپے مستحکم رہی۔انٹر بینک میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کم ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔دیگر کرنسیوں میں یورو،سعودی ریال اور یو اے ای دہم کی قدر میں کمی ہوئی جب کہ برطانوی پاونڈ اور چینی یو آن میں ملا جلا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.60روپے سے گھٹ کر154.50روپے اور قیمت فروخت154.70روپے سے گھٹ کر154.60روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.50روپے اور قیمت فروخت154.80روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید15پیسے کے اضافے سے169.60روپے سے بڑھ کر169.75روپے اور قیمت فروخت171.10روپے سے بڑھ کر171.25روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید200.50روپے سے بڑھ کر200.75روپے اورقیمت فروخت202.30روپے سے گھٹ کر202.25روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.10روپے سے گھٹ کر41.05روپے اور قیمت فروخت41.40روپے سے گھٹ جکر41.35روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42.10روپے سے گھٹ کر42.05روپے اور قیمت فروخت42.40روپے سے گھٹ کر42.35روپے ہوگئی۔چینی یو آن کی قیمت خرید22.30روپے برقرار رہی اور قیمت فروخت 23.20روپے سے بڑھ کر23.30روپے ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…