ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

ٹیکس وصولی میں حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی، چھ ماہ میں انتہائی بڑا اضافہ

datetime 27  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کے پہلے چھ ماہ میں ٹیکس وصولی میں ساڑھے 16 فیصد کا اضافہ، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 27 لاکھ سے بڑھ گئی ہے،جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ضروری ہے۔ پیر کو یہاں سینیٹر کلثوم پروین کی ایف بی آر کی کارکردگی سے متعلق تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے

حماد اظہر نے کہا کہ ماضی کے برعکس ہم نے امپورٹ پر ٹیکس وصولی کے ذریعے اپنا چھ ماہ کا ہدف حاصل نہیں کیا بلکہ اس وقت بھی اگر دیکھا جائے تو ٹیکس وصولی میں ہمیں مالی سال کیلئے 28 فیصد کا اضافہ نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی سمیت تمام ٹیکسوں کی وصولی میں اضافہ ہوا ہے، یہ ایک اچھی پیشرفت ہے،ہمیں ڈالر کی بچت کرنا ضروری تھی اسی لئے ٹیکس وصولی میں کچھ کمی نظر آئی۔ انہوں نے کہا کہ انٹریسٹ انکم پر چھ ماہ میں 141 فیصد کے اضافے کیساتھ 35 ارب روپے جمع ہوئے، پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس کا 50 فیصد حصہ ہے جس کو ہم 30 فیصد پر لائے ہیں، اسٹیل کے شعبہ میں ٹیکس وصولی میں 20.8 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ضروری ہے اور پچھلے 10، 12 سال میں یہ 2 فیصد یا 2.1 فیصد سے زیادہ نہیں بڑھا۔ ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے مطابق 2015ء تک جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکس وصولی کی شرح 15 فیصد تک جانی چاہئے تھی تاہم اس وقت بھی یہ 12 فیصد سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد 8 لاکھ کے اضافے کے ساتھ 27 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھی اقدامات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لئے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…