پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان رہا سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

datetime 22  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 350 روپے کا واضح اضافہ ہوگیا 350 روپے اضافے کے بعد سونا 90 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا ہے اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 77 ہزار 418 روپے ہوگئی دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دس پیسے کمی ہوگئی ہے.ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق

ڈالر آج 154.90 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 155 روپے میں دستیاب تھا اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.60 روپے میں فروخت ہوا ادھر اسٹاک مارکیٹ میں آج انتہائی مندی کا رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر65 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی بدھ کے روز کاروبار 100 انڈیکس میں 65 پوائنٹس کمی سے 42561 کی سطح پر بند ہوا.بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 626 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 149 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ اتار چڑھاو کا شکار رہی اور 118,312,090 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 8,298,284,622 پاکستانی روپے رہی. پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی اورمارکیٹ121پوائنٹس کی کمی سے42ہزار626کی سطح پر بند ہوئی پچھلے روز مارکیٹ کی بلندترین سطح 42,965جبکہ کم ترین سطح 42,338ریکارڈ کی گئی اوپن مارکیٹ میں ڈالر20 پیسے کے اضافے سے154.80 سے بڑھکر 155روپے پربندہوا جبکہ انٹربینک میں ڈالر1پیسے کے اضافے سے 154 روپے60پیسے پر بند ہوا تھا‘منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 747 کی سطح سے ہوا تھااور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 182 پوانٹس کا اضافہ دیکھا گیا‘کاروبار کے اختتام سے قبل مارکیٹ میں سب سے زیادہ کمی 535 پوائنٹس کی دیکھی گئی اور انڈیکس 42 ہزار 632 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم انڈیکس کا اختتام 420 پوائنٹس پر ہوا تھا.کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 116,280,800 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6,196,367,317 بنتی ہے یاد رہے گزشتہ جمعہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرمثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو تمام دن جاری رہا اور دن کا اختتام پر 100 انڈیکس 102 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43،167 پر بند ہوا.معاشی ماہرین کے مطابق سیاسی عدم استحکام اور بین الاقوامی معاملات کی بہتری مارکیٹ پراثر انداز ہو رہی ہے آئل، بینکنگ، سیمنٹ اور کھاد کے شعبوں میں بہترسرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…