پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

سونے کی قیمتوں میں اضافہ ، ڈالر کی قیمت نیچے گر گئی

datetime 22  جنوری‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں2ڈالرکا اضافہ ہوا جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید350روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر1558ڈالر ہوگئی جس سے کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد،

راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت مزید350روپے کے اضافے سے90300 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت300روپے کے اضافے سے 77418روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1030روپے اوردس گرام کی قیمت 883روپے مستحکم رہی۔جبکہانٹر بینک میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 15پیسے کی کمی ہوئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں15پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.72 روپے سے گھٹ کر154.57روپے اور قیمت فروخت154.82روپے سے گھٹ کر154.67روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.60روپے اور قیمت فروخت154.90روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے 171روپے سے گھٹ کر170.80روپے اور قیمت فروخت172.50روپے سے گھٹ کر172.30روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید201روپے سے بڑھ کر201.50روپے اورقیمت فروخت202.50روپے سے بڑھ کر203.20روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41روپے سے بڑھ کر41.05روپے اور قیمت فروخت41.30روپے سے بڑھ کر41.35روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید42روپے سے بڑھ کر42.05روپے اور قیمت فروخت 42.30روپے سے بڑھ کر42.35روپے ہوگئی ۔چینی یو آن کی قیمت خرید22روپے اور قیمت فروخت23.20روپے مستحکم رہی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…