پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

سونا مہنگا ہو گیا ، ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ

datetime 21  جنوری‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں 4ڈالرکی کمی ہوئی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا150روپے مہنگا کردیا گیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4ڈالرکی کمی سے گھٹ کر1556ڈالر ہوگئی لیکن کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور

کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت مزید150روپے کے اضافے سے89950 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 128روپے کے اضافے سے 77118روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1030روپے اوردس گرام کی قیمت 883روپے مستحکم رہی۔جبکہ مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ،یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں12پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.60روپے سے بڑھ کر154.72 روپے اور قیمت فروخت154.70روپے سے بڑھ کر154.82روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے154.50روپے سے بڑھ کر154.60روپے اور قیمت فروخت 154.80روپے سے بڑھ کر154.90روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے 170.50روپے سے بڑھ کر171روپے اور قیمت فروخت 172.30روپے سے بڑھ کر172.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید 200روپے سے بڑھ کر201روپے اورقیمت فروخت 202روپے سے بڑھ کر202.50روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41روپے اور قیمت فروخت41.30روپے برقرار رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید42روپے اور قیمت فروخت 42.30روپے مستحکم رہی  ۔چینی یو آن کی قیمت خرید22روپے برقرار رہی جب کہ قیمت فروخت23روپے سے بڑھ کر23.20روپے ہوگئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…