پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں نے کمال کر دیا ، کتنی بڑی رقم پاکستان بجھوا دی ؟ جانئے

datetime 20  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن )رواں مالی سال کے دوران متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2019 یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں نے 2.349 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے

مقابلہ میں 0.04 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں نے 2.348 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ دسمبرمیں یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں نے 427.56 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ گزشتہ سال دسمبر میں یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں نے 351.19 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک بھجوایا۔جاری مالی سال کے دوران ابو ظہبی میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 1.05 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسی عرصہ میں پاکستانیوں کی جانب سے 752.08 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک بھجوایا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ابو ظہبی میں مقیم پاکستانیوں نے 744.28 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔دوسری جانب دبئی میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 0.18 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دبئی میں مقیم پاکستانیوں نے جاری مالی سال کے دوران 1577.67 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں دبئی میں مقیم پاکستانیوں نے 1580.44 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…