پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کار خوش ہو گئے، سونے کی قیمت میں اضافہ، ڈالرکی قیمت بھی گر گئی

16  جنوری‬‮  2020

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کوتیزی کا رجحان غالب رہا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 72.07پوائنٹس کے اضافے سے43065.09پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 200فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 5ارب 42کروڑ16لاکھ روپے بڑھ گئے اورکاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 34.22فیصدزائد رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے باعث ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس42805کی نچلی سطح پر آ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور تیزی کا رجحان بڑھ گیا جس کے باعث دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر انڈیکس43203پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاں مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیز ی کا رجحان غالب رہااورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس72.07پوائنٹس کے اضافے سے43065.09پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس33.69پوائنٹس کے اضافے سے19965.30پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 21.68پوائنٹس کے اضافے سے29914.46پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر354کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے200کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ137میں کمی اور17میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 5ارب 42کروڑ16لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر80کھرب 64ارب12کروڑ18لاکھ روپے ہوگیا۔جمعرات کو22کروڑ98لاکھ62ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوبدھ کی نسبت5کروڑ86لاکھ5ہزار شیئرززائد ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے شیزان انٹر کے حصص کی قیمت23.95روپے کے اضافے سے بڑھ کر555روپے اورمری بریوری کے حصص16.13روپے کے اضافے سے684.80روپے ہوگئی

جب کہ کولگیٹ پامولو اور انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب125روپے اور29.30روپے کی کمی ہوئی جس سے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت2375روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت557.05ہزارروپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب، ورلڈ کال ٹیلی کام،،ٹی آر جی پاک،،میپل لیف،پاور سیمنٹ،بینک اسلامی،ایونشین،کے الیکٹرک،یونٹی فوڈزاور دیوان سیمنٹ کے شیئرز نمایاں رہے۔عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 3ڈالرکا اضافہ ہوا

جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید100 روپے مہنگا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3ڈالرکے اضافے سے1556ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرکراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سے89500 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت86روپے کے اضافے سے 76732روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے کی کمی سے1030روپے اوردس گرام کی قیمت34.35روپے کی کمی سے 883روپے ہوگئی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے سستا ہوگیا۔دیگر کرنسیوں میں برطانوی پاونڈ کی قدر 50پیسے بڑھ گئی جب کہ یورو،سعودی ریال اوریو اے ای درہم کی قدر مستحکم رہی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.75روپے سے گھٹ کر154.65روپے اور قیمت فروخت154.85روپے سے گھٹ کر154.75روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے154.70روپے سے گھٹ کر154.60روپے اور قیمت فروخت 155روپے سے گھٹ کر154.90روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید172روپے اور قیمت فروخت173.50روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے201روپے سے بڑھ کر201.50روپے اورقیمت فروخت202.50روپے سے بڑھ کر203روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.10روپے اور قیمت فروخت41.40روپے برقرار رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید42.10روپے اور قیمت فروخت 42.40روپے مستحکم رہی۔چینی یو آن کی قیمت خرید22روپے برقرار رہی اور قیمت فروخت23.20روپے سے گھٹ کر23روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…