اسلام آباد(آن لائن ) ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 4 سینٹس کے اضافے کے بعد قیمت 70 ڈالر 64 سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ امریکی خام تیل
کی قیمت میں 1 ڈالر 55 سینٹس کا اضافے کے بعد قیمت 64 ڈالر 62 سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے۔دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کا آغاز مندی سے ہوا، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں 465 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔کورین اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی ریکارڈ کی گئی جبکہ چینی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔