منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

نئی ایئر لائن نے پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر لی،کون سی اہم ائیر لائن اپنا آپریشن شروع کر رہی ہے؟

datetime 1  جنوری‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) پاکستانی فضاؤں میں پرواز کرنے کے لئے ایک نئی ایئر لائن نے آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر لی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر سیال کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ کا لائسنس جاری کر دیا، ایئر سیال پہلے مرحلے میں ایک سال تک اندرون ملک کا فضائی آپریشن چلائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر سیال کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ کا لائسنس جاری کر دیا ہے، ایئر سیال سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اور بزنس مین کمیوبٹی کے اشتراک سے لائی جا رہی ہے۔پہلے مرحلے میں ایئر سیال کی جانب سے کراچی،لاہور،اسلام آباد، سیالکوٹ،فیصل آباد اور پشاور کی سروسز شروع کی جائیں گی، ایئر بس اے 320 اور بوئنگ 787 طیارے آپریٹ کئے جائیں گے۔ایئر سیال نے فضائی میزبانوں اور دیگر اسٹاف کی بھرتیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ایئر سیال کے دفاتر قائم کر دیئے ہیں، جناح ایئر پورٹ پر ایئر سیال کا بکنگ آفس تیار کر دیا گیا، ایئر سیال پہلے مرحلے میں ایک سال تک اندرون ملک کا فضائی آپریشن چلائے گی۔ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ سی اے اے قوانین کے مطابق کوئی بھی نئی ایئر لائن کم از کم 3 طیاروں سے ایک سالہ مدت تک اندرون ملک پروازیں آپریٹ کرتی ہے، ایک سالہ کامیاب مدت مکمل کرنے کے بعد بیرون ملک پروازوں کی اجازت دی جاتی ہے۔  پاکستانی فضاؤں میں پرواز کرنے کے لئے ایک نئی ایئر لائن نے آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر لی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر سیال کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ کا لائسنس جاری کر دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…