لاہور( این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مراسلے کے مطابق آج (بدھ)یکم جنوری 2020کو کھاتوں کی سالانہ کلوزنگ کے لئے تمام بینک بند رہیں گے۔آج بدھ کے رو زبینکوں میں عوامی لین دین نہیں ہوگاتاہم بینکوں کا عملہ معمول کے مطابق ڈیوٹی پر حاضر ہوگا۔ علاوہ ازیں حکومتی وصولیوں،
ڈیوٹیوںاور ٹیکسز کی وصولی کے لئے نیشنل بینک کی مجاز شاخیں اوراسٹیٹ بینک کے بینکنگ سروسزکارپوریشن کے فیلڈ دفاتر منگل کے روز رات نوبجے تک کھلے رہے ۔ اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنی متعلقہ شاخیںسرکاری ٹرانزیکشنز کے لئے خصوصی کلیئرنگ مکمل ہونے تک کھلی رکھیں۔