اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کاروباری ہفتے کا آغاز تباہ کن ثابت ہوا، اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، سرمایہ داروں کے اربوں ڈوب گئے

datetime 23  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو شدید مندی کی زد میں رہی اور گزشتہ ہفتے کے آخری تین روز جاری رہنے والی مندی کے تسلسل میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 824.70پوائنٹس کی کمی سے40008.29پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ 84.50فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی

جس کے سبب سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 26ارب13کروڑ34لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت8.9فیصد کم رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل چوتھے کاروباری سیشن کے دوران پیر کو بھی سپریم کورٹ فیصلے کے تناظر میں سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے جس کی وجہ سے حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 39931پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری سے ریکوری آئی اور انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرگیا لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 824.70پوائنٹس کی کمی سے40008.29پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 388.86پوائنٹس کی کمی سے18267.62پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس469.97پوائنٹس کی کمی سے28648.23پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور342کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے41کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ289میں کمی اور12میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب26ارب13کروڑ34لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے سبب سرمایہ کاری مالیت گھٹ کر77کھرب 19ارب55کروڑ63لاکھ روپے ہوگئی۔پیر کو17کروڑ90لاکھ95ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعہ کی نسبت 16لاکھ 11ہزار شیئرزکم ہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھاؤ میں 175روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر7975روپے ہو گئی اسی طرح 16.50روپے کے اضافے سے سیپ ہائر فائبر کے حصص کی قیمت16.50روپے پر جا پہنچی تاہم وائتھ پاک اور انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب29.99روپے اور25.80کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد وائتھ پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر790روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت510روپے ہو گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام، ہیسکول پٹرول، یونٹی فوڈز، فوجی فوڈز، فوجی سیمنٹ،کے الیکٹرک،ڈی جی خان سیمنٹ،بینک آف پنجاب،پاک الیکٹران اورپاور سیمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…