پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پاک چین تجارت میں اگر یہ کام کیا جائے تو پاکستانی معیشت کو بڑا فائدہ ہو گا، تاجروں کو ملکی معیشت میں بہتری کے لئے اہم پیغام

datetime 23  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)  لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے چین کے تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں توازن لانے کے لیے کردار ادا کریں، پاکستان سے چین کو برآمدات میں اضافہ سے پاکستانی معیشت کو بہت بڑا فائدہ ملے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چین کے صوبہ شینڈونگ سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں، صنعتکاروں اور

تاجروں کے بڑے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران محمد خالد، حاجی آصف سحر، واصف یوسف، فیاض حیدر اور جنرل (ر) مصطفی کوثر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا توازن واضح طور پر چین کے حق میں ہے جسے برابری پر لانے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی مصنوعات معیار کے حوالے سے بہترین اور چینی مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، پاکستانی قالین، لیدر مصنوعات، آلات جراحی، کھیلوں کا سامان، پھل، سبزیاں، چاول اور فارماسیوٹیکل سمیت پاکستانی مصنوعات معیار کے حوالے سے بہترین ہیں لہذا چینی درآمد کنندگان کو یہ اشیاء پاکستان سے ترجیحی بنیادوں پر منگوانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تاجر تعمیرات، ہوٹل، سیاحت، ایس ایم ایز، کمپیوٹر، ٹیکسٹائل، گارمنٹس، کارپوریٹ فارمنگ، سی فوڈ، فوڈ پراسیسنگ، بینکنگ اینڈ فنانس، لائٹ انجینئرنگ وغیرہ کے شعبوں میں مشترکہ منصوبہ سازی کا آغاز کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے جبکہ چین اس شعبے میں وسیع مہارت رکھتا ہے، اگر اس شعبے میں مشترکہ منصوبہ سازی کی جائے تو اس سے دونوں ممالک کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار بڑھنے سے نہ صرف مقامی ضرورت پوری ہوگی بلکہ اضافی پیداوار چین کو بھی برآمد کی جاسکے گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…