بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے شدید ترین مندی ، سرمایہ کاروں کےاربوں روپے ڈوب گئے

datetime 22  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے شدید ترین کاروباری اتار چڑھائوکا شکار ہونے کے بعد مندی کی زد میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس40900پوائنٹس سے گھٹ کر40800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

مندی کے سبب ایک ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کے56ارب روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے کم ہو کر78کھرب روپے کی سطح پر آگیا اور زیر تبصرہ مدت میں 56.57فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ور 3دن کی تیزی میں انڈیکس1029.69پوائنٹس بڑھ گیا تاہم 2دن کی مندی سے انڈیکس1113.29پوائنٹس لوز کر گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ کا رجحان منفی ہو گیا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق مثبت معاشی اشاریوں اور آنیوالی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی توقعات پر مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی نئی سرمایہ کاری جیسے عوامل کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کے اثرات دیکھے گئے ۔تاہم خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کے فیصلے کے بعد مختلف قیاس آرائیوں اور سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحال سے سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی گئی جس کی وجہ سے انہوں نے حصص کی آف لوڈنگ کو ترجیح دی ،حکومت کی جانب سے گیس ٹیرف میں اضافے کے بھی منفی اثرات مارکیٹ پر مرتب ہوئے لسٹد یوریا فرٹیلائزر اور کیمیکل سمیت مختلف شعبوں کے حصص کی فروخت سے انڈیکس کے پوائنٹس کم ہو گئے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں83.6پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 40916.59پوائنٹس سے کم ہو کر40832.99پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ا ی آل شیئرز 29320.16پوائنٹس سے کم ہو کر29118.20پوائنٹس ہو گیا تاہم کے ایس ای30انڈیکس 37.21پوائنٹس کے اضافے سے 18619.27پوائنٹس سے بڑھ کر18656.48پوائنٹس پر بند ہوا ۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں56ارب73کروڑ27لاکھ54ہزار987روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 79کھرب2ارب 42کروڑ24لاکھ56ہزار187روپے سے گھٹ کر78کھرب45ارب68کروڑ97لاکھ1ہزار200روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر42055.92پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر40430.09پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ17ارب روپے مالیت کے41کروڑ 22لاکھ 85ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

جبکہ کم سے کم8ارب روپے مالیت کے18کروڑ7لاکھ6ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1849کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے715کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1046میں کمی اور88کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پیٹرول(آر)،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،سوئی سدرن گیس ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،پاک انٹر نیشنل بلک ،بینک آف پنجاب ،فیصل بینک ،میپل لیف ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،حیسکو پیٹرول ،پاک الیکٹرون ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،پاک پیٹرولیم ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،پی ایس او،اینگرو پولیمر ،جہانگیر صدیق کمپنی ،فوجی سیمنٹ ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،سوئی سدرن گیس اورپائینیر سیمنٹ سر فہرست رہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…