اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدرپرویزمشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ آتے ہی سٹاک مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی اور انڈیکس 835 پوائنٹس اچانک گر گیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں
کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 41 ہزار 603 پوائنٹس پر تھا تاہم پورا د ن اس میں معمولی اتار چڑھاؤ جار ی رہا لیکن جیسے ہی مشرف کیس کا تفصیلی فیصلہ آیا تو سٹاک مارکیٹ اچانک 835 پوائنٹس گر گئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار 768 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔