کراچی(این این آئی)رواں سال 2019 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اسلامی بینک کاری کے شعبے کے قبل از ٹیکس منافع میں 2گنا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2019 کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبے کا قبل از ٹیکس منافع 46ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال
میں جولائی تا ستمبر 2018 کے دوران شعبے کا قبل از ٹیکس منافع 23ارب روپے رہا تھا اس طرح گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں جاری مالی سال کے اسی عرصے کے دوران اسلامک بینکنگ کے شعبے کے قبل از ٹیکس منافع میں 23ارب روپے یعنی دو گنا کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔