بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے پہلے روز ہی مندی،روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی،سونا بھی سستا

datetime 9  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 289.44پوائنٹس کی کمی سے40442.81پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ57.47فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 27ارب5لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن 23.22فیصد کم رہا۔گزشتہ روز اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس 40922پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوئی اور انڈیکس40313پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری بھی آئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 289.44پوائنٹس کی کمی سے40442.81پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 147.71پوائنٹس کی کمی سے18450پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 79.85پوائنٹس کی کمی سے28783.59پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور388کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 223کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی 147میں اضافہ اور18میں استحکام رہا بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 27ارب5لاکھ روپے کی کمی سے77کھرب69ارب85کروڑ98لاکھ روپے ہوگئی کاروباری حجم 32کروڑ78ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعہ کی نسبت9کروڑ68لاکھ 43ہزار شیئرز کم ہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھاؤ میں 362.25روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر 7607.25روپے ہو گئی اسی طرح100وپے کے اضافے سے یونی لیور کے حصص کی قیمت7350روپے پر جا پہنچی تاہم باٹا پاکستان اورانڈس موٹرکے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 22.33روپے اور 21.18 کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد باٹا پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر 2056.65روپے اورانڈس موٹرزکے حصص کی قیمت1205روپے ہو گئی۔انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید7 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 10پیسے کم ہوگئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید7پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.05روپے سے گھٹ کر154.98روپے اورقیمت فروخت155.15روپے سے گھٹ کر155.08روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید 10پیسے تک کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.70روپے سے گھٹ کر154.60روپے اور قیمت فروخت155روپے سے گھٹ کر154.90روہے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید170روپے برقرار رہی اورقیمت فروخت20پیسے کی کمی سے171.70روپے سے گھٹ کر171.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید201.50روپے سے بڑھ کر202روپے اورقیمت فروخت203.20روپے سے بڑھ کر203.30روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے سے بڑھ کر40.95روپے اورقیمت فروخت41.20روپے سے بڑھ کر 41.20روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.90رپے مستحکم رہی اورقیمت فروخت42.20روپے سے گھٹ کر42.15روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید22روپے اور قیمت فروخت 22.90روپے برقرار رہی۔ الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت میں 4ڈالر کا اضافہ ہواتاہم مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ100روپے سستا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4ڈا لرکی کمی سے1464ڈالر ہوگئی تاہم کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کی کمی سے84400 اوردس گرام سونے کی قیمت72359روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…