بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان،انڈیکس  بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،نفسیاتی حدیں عبور،روپے کے مقابلے میں ڈالر اورسونا مزید سستاہوگیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس1400پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر تا ہوا40700پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 284ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔

اس طرح گذشتہ دو ہفتو ں کی تیزی میں 100انڈیکس 2806.46پوائنٹس جبکہ اسی مدت میں مارکیٹ کا سرمایہ ساڑھے5ارب روپے بڑھ گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا۔اور4دن کی تیزی میں انڈیکس میں 1780.09پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم ایک روزہ مندی سے انڈیکس335.49پوائنٹس لوز کر گیا۔اسٹاک ماہرین کے مطابقمووڈیز کی جانب سے پاکستان کی آٹ لک ریٹنگ منی سے مستحکم کئے جانے کے مثبت اثرات نظر آئے جبکہ نچلی قیمتوں میں آئی ہوئی حصص کی خریداری بڑھنے سے بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 1444.6پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 39287.65پوائنٹس سے بڑھ کر40732.25پوائنٹس ہو گیا اسی طرح588.43پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18010.25پوائنٹس سے بڑھ کر18598.68پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس27838.52پوائنٹس سے بڑھ کر 28863.44پوائنٹس پر بند ہوا۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب84ارب89کروڑ18لاکھ83ہزار581روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 75کھرب11ارب 96کروڑ85لاکھ6ہزار783روپے سے بڑھ کر 77کھرب96ارب86کروڑ3لاکھ90ہزار364روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر40982.45پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر39287.65پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ16ارب روپے مالیت کے55کروڑ73لاکھ94ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم14ارب روپے مالیت کے39کروڑ31لاکھ50ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1988کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 1163کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،749میں کمی اور76کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب،کے الیکٹرک لمیٹڈ،یونٹٰ فوڈز لمیٹڈ،فوجی فوڈز لمیٹڈ،پاک الیکٹرون،ایگری ٹیک لمیٹڈ،دوست اسٹیل لمیٹڈ،پاور سیمنٹ،پاک انٹرنیشنل بلک،پی ٹی سی ایل،فوجی سیمنٹ،میپل لیف سیمنٹ،لال پور پاور،سوئی نادرن گیس،بینک اسلامی پاکستان،لوٹے کیمیکل،نیمائر ریسائنس اورڈی جی کے سیمنٹ سر فہرست رہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت میں 15ڈالر کی نمایاں کمی آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ750روپے سستا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت15ڈالر کی کمی سے 1460ڈا لر کی سطح پر آگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت750روپے کی کمی سے84500روپے اوردس گرام سونے کی قیمت643روپے کی کمی سے72445روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت بھی20روپے کی کمی سے980روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 840روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 10پیسے سستا ہوکر155روپے کی سطح پر آگیاجب کہ یورو،برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ورز ہفتہ وار تعطیل کے باعث انٹر بینک میں کرنسیوں کی لین دین معطل رہی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید 20پیسے تک کی کمی ہوئی  جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.80روپے سے گھٹ کر154.70روپے اور قیمت فروخت155.10روپے سے گھٹ کر155روپے ہوگئی۔

دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید70پیسے کی کمی سے170.70روپے سے گھٹ کر170روپے اورقیمت فروخت50پیسے کی کمی سے172.20روپے سے گھٹ کر171.70روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے201.70روپے سے گھٹ کر201.50روپے اورقیمت فروخت30پیسے کی کمی سے203.50روپے سے گھٹ کر203.20روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے اورقیمت فروخت41.20روپے مستحکم رہی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.90رپے  اورقیمت فروخت42.20روپے برقرار رہی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے سے بڑھ کر22روپے اور قیمت فروخت 22.80روپے سے بڑھ کر22.90روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…