لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت نے قومی خزانے میں بہتری آنے کا دعویٰ کرتے ہی نیشنل سیونگ سینٹر کی مختلف بچت سکیموں میں شرح منافع کم کردیا ہے اور اس سلسلے میں شہر بھر میں واقع تمام قومی بچت مراکز میں نئے شرح منافع کے
نوٹس آویزا کردئیں ہیں۔ نیشنل سیونگ سینٹر نے بیوہ پیشنرز اور بے بہود بچت سکیموں میں ایک لاکھ روپے کے ایوز ماہانہ شرح منافع 12سو 30 روپے سے کم کر کے 1040 روپے کردئیے ہیں۔ نئے شرح منافع کا اطلاق یکم نومبر 2019 سے کیا گیا ہے۔ جبکہ نیا شرح منافع ان بجت سرٹیفکیٹ پر لاگو ہوگا جو نومبر 2019 میں خریدے گئے ہیں۔