اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگست سے اب تک سٹاک مارکیٹ میں 11 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کے 15 ماہ میں تیز ترین اقتصادی بحالی کی مثال بھی تاریخ میں نہیں ملتی۔ اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ن لیگ ہمارے حصے میں اقتصادی بحران چھوڑ کر گئی تھی ،ہماری حکومت نے جس طرح کام کیا اس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے ،
15ماہ میں تیز ترین اقتصادی بحالی کی مثال ملکی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملکی مالی خسارہ 13سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے جبکہ کھاتا 4سال بعد سرپلس میں آیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اگست سے اب تک سٹاک مارکیٹ میں 11ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جبکہ کاروبارکی آسانی کے حوالے سے پاکستان کی درجہ بندی میں 28پوائنٹ بہتری آئی ہے ۔