پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

حکومت کا سمال میڈیم سیکٹر کا قرض پرائیویٹ سیکٹر کے سات فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد تک لے جانے کا ٹارگٹ ہے، حماد اظہر

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر نے کہاہے کہ حکومت کا سمال میڈیم سیکٹر کا قرض پرائیویٹ سیکٹر کے سات فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد تک لے جانے کا ٹارگٹ ہے، ورڈ بنک رپورٹ کے مطابق اٹھائیس پوائنٹ ایز آف ڈوئنگ بزنس میں بہتری ہوئی، آئندہ سال پاکستان کی رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔ پاکستان انویٹیو فنانس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ا نہوں نے کہاکہ پاکستان کا سمال میڈیم سیکٹر معاشی میدان میں اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ سمال میڈیم انٹر پرائزز سیکٹر کا جی ڈی پی میں تیس فیصد ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں نے سمال میڈیم سیکٹر کی جانب کوئی

توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہاکہ سمال میڈیم سیکٹر پرائیویٹ سیکٹر کے مجموعی قرضہ کا سات فیصد وصول کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کا سمال میڈیم سیکٹر کا قرض پرائیویٹ سیکٹر کے سات فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد تک لے جانے کا ٹارگٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب نوجوان سکیم کے تحت آسان قرض فراہم کیے جا رہے ہیں، سمیڈا کیلئے بنائی گئی نئی پالیسی سمال میڈیم سیکٹر کے فروغ کیلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ ورڈ بنک رپورٹ کے مطابق اٹھائیس پوائنٹ ایز آف ڈوئنگ بزنس میں بہتری ہوئی، آئندہ سال پاکستان کی رینکنگ میں مزید بہتری آئیگی۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس فائلرز کی تعداد میں سات لاکھ سے زائد کا اضافہ ہوا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…