لاہور(این این آئی)محکمہ انڈسٹریز نے تمام اقسام کے گھی کی فی کلو قیمت میں 10 سے 20 روپے کمی کر دی، نئی قیمتوں کے فوری اطلاق کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نئے نوٹیفکیشن کے مطابق 100 فیصد آر بی ڈی پام آئل کی فی کلو قیمت 140سے170روپے مقرر کی گئی ہے،1 سے 10 فیصد سافٹ آئل کی فی کلوقیمت 171 سے175 روپے اور1 سے20 فیصد سافٹ آئل کی
فی کلو قیمت 176 سے180 روپے مقرر کر دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کمپنیز گھی پیکنگ پر قیمت لکھنے کی پابند ہوں گی اور نوٹیفکیشن کے اجرا ء کے ساتھ قیمتوں کا فوری اطلاق کردیا گیا۔محکمہ انڈسٹریز کے مطابق قیمتیں تحریر کرنے سے رٹیلرز اور ڈیلرز کی جانب سے پرائس وائیلیشن نہیں ہوگی۔