بیجنگ(این این آئی) چینی سرکاری اداروں اور سعودی عرب کی سب سے بڑی پٹرولیم کمپنی آرامکو کے درمیان آرامکو کی ابتدائی عوامی پیش کش میں 5 ارب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر بات چیت جاری ہے۔ چین آرامکو کے آئی پی اوز میں پانچ سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پرغور کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آرامکو کے حصص کی بولی لگانے
میں شامل فریقین میں بیجنگ میں واقع سلک روڈ فنڈ، سرکاری پٹرولیم کمپنی سینو پیک اور چین انویسٹمنٹ کارپوریشن کی خودمختار دولت فنڈ شامل ہیں۔پورٹ میں مزید کہا گیا کہ آرامکو کے حصص میں چینی سرمایہ کاری کے حجم کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ سرمایہ کاری کے حجم اور دیگر امور کے بارے میں آخری فیصلہ چینی حکومت کی ہدایت پر کیا جائیگا۔