اسلام آباد(آن لائن)ملک میں بجلی کی پیداواری استعداد 35 ہزار 924 میگاواٹ ہے، بجلی کی مجموعی پیداواری استعداد کے 51.53 فیصد کے مساوی بجلی صوبہ پنجاب میں پیدا کی جا سکتی ہے ۔وزارت توانائی کے اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں 16773.6 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے جو مجموعی استعداد کے 51.53 فیصد کے برابر ہے جبکہ سندھ کی پیداواری استعداد
7530 میگاواٹ ہے جو مجموعی پیداواری صلاحیتوں کے 19.44 فیصد کے مساوی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 5855.4 میگاواٹ یعنی 14.84 فیصد بجلی پیدا کی جا سکتی ہے اور اس طرح بلوچستان کی پیداواری صلاحیت 7.52 فیصد یعنی 3766 میگاواٹ ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 1999 میگاواٹ یعنی 6.67 فیصد بجلی پیدا کرنے کی استعداد ہے۔