لاہور(این این آئی) مارکیٹنگ کمپنیوں نے عالمی مارکیٹ کو جواز بنا کر ماہ اکتوبر کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ایل پی جی گھریلو سلنڈر 140روپے،کمرشل سلنڈر 540روپے اورفی کلو قیمت میں 12روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 1468روپے، کمرشل سلنڈر 5675روپے اور فی کلو ایل پی کی قیمت 125روپے فی کلو ہو گئی۔ ایل پی جی انڈسٹریز
ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اوگرا نے ایرانی ایل پی جی کی امپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن جار ی کر دیا،ایرانی ایل پی جی امپورٹ پر پابندی کے باعث ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی پالیسی 2016 میں تجاویز کے لیے رواں ہفتے وزیراعظم کے مشیر ندیم بابر سے ملاقات کی جائے گی۔