پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

پاک ایران تجارت کا فروغ وقت کی ضرورت ہے ، حبیب الرحمان

datetime 29  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی )ایران پاک فیڈریشن آ ف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے ایران سے متعلق امریکی پابندیوں کودوہرے معیار کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کئی ملکوں کو ایران سے تیل خریدنے کی اجازت ہے جبکہ پاکستان کے ایران سے توانائی تعاون کو منفی نگاہ سے دیکھتا ہے،امریکی دبائو کے تحت پاکستان ایران کی کئی پیشکشوں سے فائدہ نہیں اٹھا پا رہا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک ایران تجارت کے فروغ کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کے شرکاء نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی بھرپور حمایت اور پارلیمنٹ سے قرار داد کی منظوری پر اظہار تشکر کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایرانی رہبر اعلیٰ کو نشان پا کستان سے نوازا جائے۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ پاک ایران تجارت کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، دوطرفہ تجارتی حجم کو 300 ملین ڈالر سے5ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے جبکہ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے کوئٹہ،تفتان اور زاہدان کی ریلوے لائن کو بھی بہتر بنانے کے لئے تیزی سے کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تفتان کے علاقے میں پاک ایران مشترکہ مارکیٹ بنانے کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ضرورت ہے اس سے نہ صرف دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ ہو گا بلکہ روز گار کے نئے مواقع بھی میسر آ ئیں گے۔انہوں نے مزید کہا خطے میں توانائی شعبے میں اجتماعی تعاون کیلئے ایران کے ساتھ موجودہ گیس منصوبے کی جلد تکمیل ناگزیر ہے کیونکہ ایرانی گیس منصوبہ 750 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کی صلاحیت رکھتا ہے لہٰذااس منصوبے کو تیزی کی بنیاد پر 24 مہینوں میں کیا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…