اسلام آباد(آن لائن) رواں مالی سال کے دوران مجموعی قومی برآمدات میں 3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، برآمدات میں ٹیکسٹائل کے شعبہ کا حصہ 61 فیصد رہا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی اور اگست 2019ء میں
ٹیکسٹائلز کے شعبہ کی برآمدات میں 2.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائلز کے شعبہ کی قومی برآمدات میں نیٹ ویئرز‘ بیڈویئرز اور ریڈی میڈ گارمنٹس کا حصہ 50 فیصد ہے جبکہ مجموعی قومی برآمدات میں ان کا حصہ 38 فیصد تک ہے۔