پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

سرمائے کا حصول، پاسداران انقلاب نے خلیج میں نیا مصنوعی تفریحی جزیرہ قائم کر دیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)امریکا کی طرف سے ایران پر عاید کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں ایران کی طاقت ور سپاہِ پاسداران انقلاب کو نئے اقتصادی منصوبوں پرمجبور کیا ہے۔ اسی حوالے سے ایرانی پاسداران انقلاب نے خلیج میں ایک مصنوعی تفریحی جزیرہ قائم کیا ہے۔ یہ نیا مصنوعی جزیرہ کیش جزیرے کے بالمقابل بنایا گیا ہے۔ اسے رہائشی اور تفریحی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق خلیج میں تفریحی جزیرے کا قیام خاتم الانبیابریگیڈ کے سربراہ سعید محمد سلامی اور کیش جزیرے کے فریڈ ایڈمنسٹریٹر زون کے

ڈائریکٹر غلام حسین مظفری کی جانب سے مشترکہ یاداشت کی منظوری کے بعد عمل میں لایا گیا۔ مظفری کا کہنا تھا کہ مصنوعی جزیرے کے لیے 5 ہزار مربع میٹر کی جگہ مختص کی گئی ہے۔خیال رہے کہ امریکا کی طرف سے ایران کا معاشی اشکنجہ سخت کیے جانے کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب کو سرمائے کے حصول کے نئے ذرائع تلاش کرنا شروع کیے، تاکہ بیرون ملک عسکری مقاصد کے حصول درپیش سرمائے کی قلت پر قابو پایا جسکے۔خیال رہے کہ خاتم الانبیا بریگیڈ ایرانی پاسداران انقلاب کی اقتصادی شاخ ہے جس ایران میں پٹرولیم، توانائی اور کمیونی کیشن کے شعبے میں کام کرتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…