لاہور( این این آئی )رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ ( جولائی ، اگست ) میں گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس وصولی میں 15 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ایک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست میں 574 ارب کی ٹیکس وصولی ہوئی جو گزشتہ مالی سال کے انہی دوماہ کے مقابلے میں 70ارب روپے زائد ہے ۔رواں سال اگست میں ٹیکس وصولی کا حجم 292 ارب روپے جبکہ گزشتہ سال اسی
ماہ ٹیکس وصولی کا حجم 247.4 ارب روپے تھا۔ تاہم رواں مالی سال کے دورا ماہ میں ٹیکس وصولی مقررہ ہدف سے 70 ارب روپے کم ہے۔ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد میں ایک سال کے دوران 69 فیصد اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 لاکھ 60 ہزار فائلرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔21 اگست 2019 تک انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ ہوگئی جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 15 لاکھ تھی۔