ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کیلئے موبائل ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا

31  اگست‬‮  2019

اسلام آباد ( آن لائن )رواں مالی سال کے لیے ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لیے موبائل ایپ لانچ کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن ایپ آئندہ ہفتے متعارف کروائی جائے گی۔

جس کی مدد سے کاروباری شخصیات اور تنخواہ دار افراد اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کروا سکتے ہیں۔تنخواہ دار افراد، انفرادی شخصیات اور ایسوسی ایشنز کے لیے سال 2019 کے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے لیے الیکٹرونک فارم ایف بی آر کی ویب سائٹ پر چند ضروری ترامیم کے ساتھ جلد جاری کردیا جائے گا، جبکہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2019 ہے۔ایف بی آر کے ترجمان اور ممبر پالیسی ان لینڈ ریونیو حامد عتیق نے کہا ہے کہ ٹیکس آسان موبائل میں ایک نیا آئکن بنایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ موبائل ایپ ای-ریٹرنز فائل کرنے میں ٹیکس دہندگان کی مدد کرے گی جبکہ یہ گوگل کے پلے اسٹور پر باآسانی دستیاب بھی ہوگی۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کیا یہ ایپ انکم ٹیکس کیلکولیٹر، ہاس رینٹ الانس کیلکولیٹر، رینٹ ریسپٹ جنریٹر یا دیگر کسی معاملے میں ٹیکس دہندگان کی مدد کرے گی یا نہیں؟ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ ایپ کے استعمال کو سکھانے کے لیے ایک آن لائن ویڈیو بھی موجود ہوگی جو ٹیکس دہندگان کی مدد کرے گی، یہ نئی ایپ لوگوں کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے کام کو نہ صرف آسان بنائے گی بلکہ اس سے وقت بھی بچایا جاسکے گا۔حامد عتیق نے بتایا کہ ایف بی آر مخصوص افراد کو لائسنس جاری کر نے کے ضابطے کا مسودہ بھی تیار کر رہا ہے جو بڑی تعداد میں ای-ریٹرنز فائل کر سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…